• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2462

    عنوان: کیا دیوبندی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں؟

    سوال:

    (۱) میر ا تعلق پاکستان سے ہے، اور میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ویب سائٹ میں یہ فتویٰ/ جواب ہے کہ نیاز، منت اور فاتحہ کا کھانا صحیح نہیں ہے، بلکہ کروانا صحیح نہیں ہے۔ خیر میں نے اپنی آنکھو ں سے (حضرت) مولانا رشید احمد گنگو ہی(رحمتہ اللہ علیہ) کی کتاب میں پڑھا ہے کہ فاتحہ کا کھانا درست نہیں مگر ہندو کی دیوالی اور ہولی کا پرساد کھانادرست ہے۔ آپ یہ بتائیں کہ اگر یہ غیر مسلم کا کھانا صحیح ہے تو اپنے ہی مسلمان بھائی کے گھر کا کھانا کیسے صحیح نہیں ہوا،اس پر قرآن شریف کی آیت ہی پڑھی جاتی ہے، کوئی جادو نہیں کیا جاتا۔

    (۲) دوسرا یہ کہ آپ لوگ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں، ان کی تعریف جتنی بھی کی جائے کم ہے،ان کی بڑائی جتنی بھی کی جائے کم ہے، تو (حضرت ) تھانوی اور (حضرت) نانوتوی (علیم الرحمتہ) اپنی کتاب میں کیوں لکھتے ہیں کہ ان کی تعریف صرف بڑے بھائی کی حیثیت سے کیا کرو۔ کیا آپ ان کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر آپ بھی وہ معجزات کر دکھائیں تو میں سمجھو ں گاکہ آپ کے وہ بڑے بھائی ہیں۔ اور بھی بہت سے سوالات ہیں مگر پہلے اس کا جواب دیں اگر آپ سچے ہیں تو؟

    جواب نمبر: 2462

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 473/ ل= 473

     

    اس کے لیے آپ تحفۃ الجنہ لاھل السنۃ اور غلط فہمیوں کا ازالہ کتابوں کا مطالعہ کریں۔ اور جن حضرات کے بارے میں آپ کے لکھا ہے ان کی اصل کتابوں کامطالعہ کریں اور اگر کہیں اشکال اور خلجان پیدا ہو تو اس کتاب کی عبارت مع صفحہ کے لکھ کر سوال کریں۔ پھر ان شاء اللہ جواب بالتفصیل دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند