• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 22104

    عنوان: کیا مہدوی حضرات کے نزدیک احادیث حجت ہیں یا وہ احادیث کا انکار کرتے ہیں۔

    سوال: کیا مہدوی حضرات کے نزدیک احادیث حجت ہیں یا وہ احادیث کا انکار کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 22104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1084=898-6/1431

    مہدوی حضرات اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے جو ان کی کتابوں میں ملتے ہیں وہ نصوصِ قطعیہ کے خلاف ہیں، اس لیے وہ دائرہٴ ایمان سے خارج ہیں، مثلاً وہ لوگ اپنے پیشوا میراں سید جونپوری کو مامور من اللہ مانتے ہیں، انھیں مثل نبی کے تمام خطاوٴں سے معصوم مانتے ہیں، اور انھیں مفترض الطاعة یعنی ان کی اطاعت کرنا واجب مانتے ہیں۔ یہ قرآن وحدیث کے خلاف ہے اور صریح کفر ہے۔ وہ لوگ نبوت وولایت میں سید محمد جونپوری کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسا شریک ، ہمسر جانتے ہیں کہ ان پر درود شریف بھیجتے ہیں۔ ان کی بیویوں کو ازواج مطہرات کہتے ہیں، ان کے معتمدین کو خلفائے راشدین کہتے ہیں، ان کے احباب کو صحابہٴ کرام کہتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ اور بہت سارے ان کے غلط عقائد ہیں، آپ اس کے لیے ”مطالعہٴ مہدویت“ دیکھئے، ایسے کافر ومرتد کے بارے میں آپ یہ سوال کرتے ہیں کہ ان کے نزدیک احادیث حجت ہیں یا وہ احادیث کا انکار کرتے ہیں۔ احادیث کو ماننے والا کیا ایسا عقیدہ رکھ سکتا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند