• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 21925

    عنوان:

    ہمارے ہندوستان کے مہدوی حضرات یہاں کی سادی عوام کو اس بات سے دھوکا دے رہے ہیں کہ اللہ وحدہ لاشریک ہے اس کا کوئی مثل نہیں ہوسکتا۔ اب اگر یہ کہا جائے کہ نبی علیہ السلام کا کوئی مثل نہیں، تو کیا اس سے اللہ کی ذات متاثر نہیں ہورہی ہے، لہٰذا آپ کی بھی کوئی نہ کوئی نظیر اور مثال ہے اور وہ سید محمد جونپوری ہے اس کا تحقیقی جواب عنایت فرمائیں، جزاک اللہ

    سوال:

    جواب نمبر: 21925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 668=668-5/1431

    بلاشبہ اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک ہیں اس کا کوئی مثل نہیں ہوسکتا، لیس کمثلہ شیء (القرآن) لیکن مہدویوں کا استدلال مذکور نہایت غلط، فاسد اور باطل ہے، اس لیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نفس انسان اور بشر ہونے کے اعتبار سے بے نظیر نہیں ہیں، اولادِ آدم سب بشر ہی ہیں ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم افضل البشر، سید ولد آدم اور انسانیت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہیں، مہدویوں کے مکرو فریب سے اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے۔ (آمین)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند