عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 21924
ثم ان علینا بیانہ سے کون مراد ہے، مہدوی حضرات کا کہنا ہے اس سے سید محمد جونپوری مراد ہے؟ وضاحت فرمائیں۔
ثم ان علینا بیانہ سے کون مراد ہے، مہدوی حضرات کا کہنا ہے اس سے سید محمد جونپوری مراد ہے؟ وضاحت فرمائیں۔
جواب نمبر: 2192401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 672=672-5/1431
مہدوی حضرات کا دعویٰ نہایت بوگس، غلط اورباطل ہے، قیامت کی صبح تک وہ اس کو دلیل سے ثابت نہیں کرسکتے، مذکورہ آیت میں علینا سے مراد اللہ تعالیٰ ہیں، وحی قرآنی کے متعلق اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمارہے ہیں کہ جب ہم اس کو (قرآن) کو پڑھنے لگاکریں (یعنی ہمارا فرشتہ پڑھنے لگا کرے) تو آپ (اپنے ذہن سے اور فکر سے ہمہ تن) اس کے تابع ہوجایا کیجیے اوراس کے دہرانے میں مشغول نہ ہوا کیجیے (آپ کی زبان سے لوگوں کے سامنے) اس کا بیان کرادینا (بھی) ہمارے ذمّہ ہے (یعنی آپ کو یاد کرادینا اور آپ کی زبان پر جاری کرادینا پھر تبلیغ کے وقت بھی اس کا یاد رکھوانا اور لوگوں کے سامنے پڑھوادینا یہ سب ہمارے ذمہ ہے)۔ (معارف القرآن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے نماز سے پہلے نیت کے بارے میں بتائیں۔ کچھ اہل حدیث امام کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔ میں کولہا پور انڈیا کا رہنے والا ہوں اور دعوت کے کام سے جڑا ہوا ہوں، اس لیے میں شبہ میں پڑ گیا ہوں۔ دوسرے یہ کہ وہ لوگ امام پر یقین نہیں رکھتے ہیں جب کہ میں حنفی امام کا ماننے والا ہوں،اس لیے میں شبہ میں پڑ گیاہوں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
4557 مناظرکیا تعزیہ بنانا درست ہے اگر نہیں تو مسلمان کیوں تعزیہ بناتے ہیں اور اس کی عبادت کرتے ہیں؟
9658 مناظرمیں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ بریلوی لوگ ہمیشہ ہمارے اکابر دیوبند کوگالی دیتے ہیں جیسے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله کو۔ اور کہتے ہیں کہ وہ (نعوذباللہ) گستاخ رسول تھے او راپنے اس عمل کی وجہ سے وہ کافر بن گئے ہیں ،اور آپ کی کتاب سے کچھ اقوال نقل کرتے ہیں ۔ کبھی یہ سب باتیں اتنی پیچیدہ اور پریشان کن ہوتی ہیں۔اور دونوں جانب سے تردید نے واقعی مجھے پریشان کر دیا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ مولانا اشرف علی تھانویرحمه الله کی تردیدکرنے کی کیا وجہ ہے؟
4494 مناظرمیرا سوال تم مولویوں سے ہے کہ تمارا ایک مولوی رشید گنگوہی کہتاہے کہ کوا کھا سکتے ہیں اور فتوی میں صرف یہی لفظ لکھے ہیں۔ جب کہ تمہارا ہی ایک نام نہاد مولوی کہتا ہے کہ کوا کی تین قسمیں ہیں ۔ یہ تو بتاؤ کہ کل کوئی اور چیز جو حرام ہے وہ تم اپنے مولوی کو بچانے کے لیے حلال کرلو گے۔ کچھ تو حیا کرو پر کوا نہ کھاؤ۔ اوراپنے اکابرین کی غلطیاں قبول کرو۔ اسلام کو اکیلے دیوبندی ہی نہیں لے کر چل رہے۔ مسلمان بنو۔ رشیدی نہ بنو۔ کب تک اپنے غلط مولویوں کے کارناموں پر پردہ ڈالو گے۔ آخر کب تمہیں شرم آئے گی۔ امت کو تفرقہ میں ڈالا۔ گستاخوں کا ساتھ دیا۔ اوقاف کی مسجدوں میں نوکریاں تمہاری۔ مزارات کا پیسہ کھا کھا کر جوان ہوئے ہو اور آج ان ہی کے خلاف زبان درازی کرتے ہو۔ شرم کر۔ کیا کہیں شرم تم کومگر نہیں آتی۔ اگر ہمت ہے تو اپنا مقام پیدا کر ورنہ چھوڑدو اس پاک منصب کو یہ سب غصہ نہیں حقیقت ہے۔ مسلمان وہ ہے جو اپنی غلطی تسلیم کرے اور خالصتاً اپنے خدا سے معافی مانگے۔اب بھی وقت ہے معافی مانگو اپنے گندے کارناموں کی۔ اور فتوی کے نیچے اپنا نام ضرور لکھا کروتاکہ پتہ چلے کہ کون فتنہ پھیلا رہا ہے۔ صرف دیوبند نہ لکھا کرو ۔ شیر بن کر میدان میں آؤ۔ اب تو تم نے اہل السنہ بھی اپنے ساتھ لکھنا شروع کردیا ....
5814 مناظرکیا
درج ذیل عقائد کے حامل لوگ یا فرد ختم نبوت کا قرآن و سنت کے مطابق منکر تصور ہوں
گے؟ (۱)جس
کا عقیدہ یہ ہو کہ امام انبیاء کی طرح معصوم ہوتے ہیں۔ (۲)امام انبیاء (علیہم
السلام) کی طرح منصوص من اللہ ہوتے ہیں۔ (۳)انبیاء علیہم السلام کی طرح اماموں
پر ایمان لانا فرض ہے اور ان کا انکار کفر ہے۔ (۴)ائمہ کی غیر مشروط اطاعت
بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح فرض ہے۔ (۵)انبیاء کی طرح ائمہ کو
معجزے عطا کئے جاتے ہیں جیسے معجزے نبی کی نبوت کی دلیل ہوتے ہیں، اسی طرح ائمہ
مردوں کو زندہ کرنے ، مادر زاد اندھے او رمبروص کو تبدیل کرنے کی او رانبیاء علیہم
السلام کی طرح تمام معجزوں کی قدرت رکھتے ہیں۔ (۶)ائمہ پر وحی کا نزول
ہوتاہے۔ (۷)ائمہ
کو تحلیل و تحریم کے اختیارات ہوتے ہیں۔ (۸)ائمہ کو احکام کے منسوخ کرنے کے اختیارات
ہوتے ہیں۔(۹)ائمہ
کا مرتبہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر او ردیگر انبیاء علیہم
السلام سے بالا تر ہے۔ محترم مفتی صاحب بندہ نے ....
میں
نے مولانا شاہ احمد رضا خان کی کتاب حسام الحرمین کا مطالعہ کیا پھر اس کتاب کے
جواب میں دیوبند کی لکھی ہوئی کتاب المہند کا مطالعہ کیا۔ المہند جو دیوبند نے
شائع کی وہ تو خلاصہ ہے۔ میں وہ فتوی جو علمائے عرب نے دیا تھا وہ پڑھنا چاہتاہوں۔
کیا اس کا اردو ترجمہ بازار میں دستیاب ہے؟ اگر ہے تو مجھے اس سلسلہ میں آپ کی مدد
چاہیے۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر کیوں آپ لوگ کسی بھی سوال کا تفصیل سے جواب نہیں دیتے،خاص کر جب سوال مسلکوں سے جڑا ہوتا ہے؟ میں یہ جاننے کی کوشش کررہا ہوں کہ آخر کون سا مسلک صحیح راستے پر ہے مگر یہ دیکھ کر کی ہر مسلک کے علما دوسرے کو غلط ٹھہراتے ہیں بڑا ہی افسوس ہوتا ہے۔ آخر کیوں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر لڑ رہے ہیں؟ ان باتوں سے کہیں ہم گمراہ نہ ہوجائیں۔ میری اصلاح کریں ۔ بڑی کشمکش میں ہوں۔
3846 مناظرہمارے بریلوی بھائی کہتے ہیں کہ ہم دیوبندی لوگ منافق ہیں، اورحضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو صحیح طریقہ سے نہیں مانتے۔ (۲) صلوة و سلام پڑھ سکتے ہیں؟
4290 مناظر