• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 2165

    عنوان:

    کیوں دیوبندی کہتے کچھ اوراپنی کتابوں میں لکھتے کچھ ہیں؟ میں نے تھانوی، نانوتوی اور گنگوہی کی کچھ کتابیں دیکھیں ، ان میں ناقابل انکار شرکیہ بتائیں ہیں۔ اب مجھے معلوم ہوا کہ دیوبندی کیوں گمراہ فرقہ ہے۔

    سوال:

    کیوں دیوبندی کہتے کچھ اوراپنی کتابوں میں لکھتے کچھ ہیں؟ میں نے تھانوی، نانوتوی اور گنگوہی کی کچھ کتابیں دیکھیں ، ان میں ناقابل انکار شرکیہ بتائیں ہیں۔ اب مجھے معلوم ہوا کہ دیوبندی کیوں گمراہ فرقہ ہے۔

    جواب نمبر: 2165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  284/ن = 567/ن)

     

    ان تینوں حضراتِ اکابر، مجددینِ ملت، ماحیانِ شرک و بدعت نے کن کتابوں میں شرکیہ باتیں لکھی ہیں؟ ان کتابوں کے اسماء مع مطابع کے تحریر فرمائیں، اور قرآن و حدیث کی روشنی میں شرک کی تعریف کسی معتبر کتاب کے حوالہ سے تحریر فرمائیں، پھر ان حضرات کی باتوں پر اس تعریف کو منطبق فرمائیں۔

    نوٹ: واضح رہے کہ ان حضرات کے مانہ میں شاید ہی کوئی ان سے بڑا موحد رہا ہو اور یہی وہ شخصیات ہیں جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے سرزمین ہند بلکہ ایشیاء میں صحیح دینِ اسلام کا تعارف فرمایا، ان ہی کے ذریعہ اس خط میں شرک و بدعت کی جڑوں کا قلع قمع فرمایا، اور مذاہبِ باطلہ کی بیخ کنی فرمائی اسی وجہ سے اہل بدعت اور دیگر مذاہب باطلہ نے ان کے خلاف اور دیگر علماء حق کے خلاف طرح طرح کی الزام تراشی، اور بہتان بازی شروع کردی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور ایسے لوگوں کو صحیح سمجھ عطا فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند