عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 20873
مولانا سید مودودی کی تصنیفات کا مطالعہ کرنا درست ہے یا نہیں؟کیوں کہ بہت سی جگہوں پر انہوں نے صحابہ کرام کے متعلق غلط باتیں لکھی ہیں۔
مولانا سید مودودی کی تصنیفات کا مطالعہ کرنا درست ہے یا نہیں؟کیوں کہ بہت سی جگہوں پر انہوں نے صحابہ کرام کے متعلق غلط باتیں لکھی ہیں۔
جواب نمبر: 2087301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 533=177tl-4/1431
مودودی صاحب کی تصنیفات میں بہت سی چیزیں جمہور اہل سنت والجماعت کے مسلک کے خلاف ہیں، عامة المسلمین کا اس کو پڑھنا اعتقادی اور عملی گمراہی وغلطی کا موجب بن سکتا ہے، اس لیے اس سے پرہیز لازم ہے، ہاں! جو حضرات اہل علم ہیں، کتاب وسنت کا علم باقاعدہ معتمد اساتذہ سے حاصل کرکے اس پر استحکام رکھتے ہیں اور صحیح وغلط میں تمیز کرنے کا ان کو ملکہ راسخہ حاصل ہے ان کے لیے مضر نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ ہمارے یہاں ہری پگڑی والے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حاضر و ناظر ہیں اوروہ تمام عقائد ہیں جو امام احمدرضا بریلوی کے تھے اور یہ لوگ انھیں کے ماننے والے ہیں۔ کیا ان کے پیچھے نماز پڑھنا ٹھیک ہے؟ یہ لوگ مزار پر جاکر قبر والے سے سوال کرتے ہیں کہ بابا آپ ہمارا سوال اللہ سے کریں اور ان قبروں کو چومتے ہیں۔
4332 مناظربریلوی امام کے پیچھے حنفی کی نماز ہوجائے گی یانہیں؟
3607 مناظردیوبندی اور بریلوی کے درمیان کیااختلاف ہے؟
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک بریلوی عالم کے بیان میں سنا ، وہ دیوبند کے عظیم عالم کے فتوی کو غلط کہ رہے تھے، مسئلہ یہ ہے کہ وہ کہہ رہے تھے کہ فتوی رشیدیہ میں لکھا ہے کہ کوا کھانا حلال ہے ؟ کیا اس میں حقیقت ہے؟
3428 مناظرحضرت مولانا مودودی اور دیوبند کے درمیان اختلافات کس چیز کا ہے؟اور دیوبند کے علماء مولانا مودودی کی تفسیر قرآن پڑھنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ اور کیا جو امام مولانا مودودی کے افکار سے متعلق ہو کیا اس کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟
11446 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں بریلوی مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کے رسالہ الامداد میں سے ایک عبارت پڑھ کر سنارہے تھے جس میں آپ (مولانا اشرف علی تھانوی) کے کسی مرید نے آپ کو خط بھیج کر اپنے خواب کا اظہار کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ وہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے کلمہ میں مولانا اشرف علی تھانوی جی (رحمة اللہ علیہ )کا نام لینا چاہتا ہے ، حالانکہ اسے معلوم ہے یہ غلط ہے پھر بھی اس کی زبان یہی کہنا چاہتی ہے۔ خواب سے بیدار ہونے پر بھی وہ درود شریف میں بھی مولاناکا نام ہی لیتا ہے اور اس بڑی غلطی کے بعد بھی مولانا اشرف علی تھانوی جی نے انھیں ایسا کرنے سے منع نہیں فرمایا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا واقعی اس رسالہ ?الامداد? کے صفحہ نمبر ۳۴/پر یہ عبارت ہے یا نہیں؟ ہے تو کیوں ہے اور نہیں ہے تو اس ویڈیو میں جو بالکل صاف دکھایا گیا ہے اس کا کیا ماجرا ہے؟ تفصیل سے جواب کی گذارش ہے۔
7105 مناظرویب سائٹ پر پرچہ فتاویٰ جات مہدویہ فرقہ کے بارے میں ملاحظہ کیے لیکن ان میں سے ایک بھی تفصیل کے ساتھ ان کے عقائد کی ترجمانی نہیں کرتا، اسی طرح بنگلور کے ایک عالم مولوی انظر شاہ صاحب نے بھی ان کی تکفیر کی، آپنے ایک کتاب ہدیہ مہدویہ کا حوالہ بھی دیا ہے بہت کوشش کے بعد بھی وہ کتاب نہ مل سکی، اگر آپ نیٹ پر ڈلوادیں یا کوئی تفصیلی مضمون لکھ دیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوجائے کیوں کہ احباب کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ بیرون ممالک یعنی خبر وغیرہ میں یہ کافی ہیں اور وہاں کے مقصود الحسن فیضی صاحب نے ان کی تردید میں بیان بھی کیا ہے۔
5857 مناظرمیں
اہل سنت والجماعت ہوں اور شافعی مسلک پر عمل پیرا ہوں۔ میرا سوال آپ کے فتوی
نمبر1119/1119=M/1430جو کہ مسقط کے اباضی
فرقہ کے بارے میں دیا گیا ہے۔مسقط میں اباضی فرقہ عبداللہ بن اباض کی پیروی کرتا
ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر اباضی فرقہ کے لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ
محمد رسول اللہ) پڑھتے ہیں تو پھر ان کے پیچھے نماز کیوں درست نہیں ہے؟ یہاں کے
کچھ عالم جو کہ اہل سنت والجماعت سے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ا ن کے پیچھے نماز درست ہے
کیوں کہ وہ لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ)پڑھتے ہیں۔ برائے کرم اس
سوال کاتفصیلی جواب عنایت فرماویں کیوں کہ میں مسقط میں رہتاہوں اور آپ کا تفصیلی
جواب میری آخرت کی زندگی پر اثر انداز ہوگا۔