• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 2050

    عنوان:

    سلفی اور حنفی کے درمیان كیا فرق ہے؟

    سوال:

    میں میانمار کا رہنے والا ہوں ، مسلم ہوں ، حنفی مذہب کا متبع ہوں ۔ میں ان سوالات کا جواب جاننا چاہتاہوں:

    (۱) مسجد حرام مکہ اور مسجد نبوی مدینہ کے اماموں کا مذہب کیاہے؟

    (۲) سلفی کیاہے؟

    (۳) کیا سلفی اور حنفی درمیان کوئی فرق ہے؟

    (۴) کیا حنفی سلفی اماموں کے پیچھے نماز پڑھتاہے؟

    جواب نمبر: 2050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1853/ ھ= 1423/ ھ

     

    (۱) خود اُن حضرات ہی سے معلومات کرلیں۔

    (۲) کسی سلفی سے ہی معلوم کرلیں۔

    (۳) کسی سلفی عالم سے پہلے معلوم کرلیں پھر ان کی تحریر کو ہمارے پاس بھیجیں تب ان شاء اللہ فرق بتلادیاجائے گا۔

    (۴) جس امام کے اہل سنت والجماعت ہونے میں کچھ شبہ نہ ہو، سلف صالحین رحمہم اللہ تعالیٰ کا متبع ہو اس کی امامت میں موجباتِ کراہت امور نہ پائے جاتے ہوں، ایسے امام کی اقتداء میں حنفی کي نماز بلاکراہت درست ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند