عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 19411
غیر
مقلدیت سے متعلق کتابیں
میرا
سوال یہ ہے کہ اگر میں کسی اہل حدیث یا وہابی جو غیر مقلد ہے اگر میں ان کوحنفی
ہونے کی دعوت دوں تو میں اس کو کیا دلائل دوں او رکیا حدیث دکھاؤں کہ وہ دیکھ کر
مطمئن یا راضی ہو جائے اور حنفی بن جائے۔ یا قرآن اور حدیث سے کوئی ایسی بات جو
میں ان کو بتاؤں؟ آ پ ایسا جواب دیں مجھے تاکہ قطار سے قطار وہابی بھی راضی ہو
جائیں اور وہ حنفی یا دیوبندی بن جائیں۔ اور دوسری بات یہ کہ میں اس کو کس انداز
میں یہی ساری بات کروں تاکہ اس کے دل پر اثر ہو جائے؟ آ پ کے جواب کا منتظر رہوں
گا۔
جواب نمبر: 19411
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 212=212-2/1431
[تجلیاتِ صفدر] (مکمل تین جلدیں) موٴلف: حضرت مولانا محمد امین صفدر صاحب اوکاڑوی۔ [تحفہٴ اہل حدیث] اور [محاضرہٴ علمیہ برموضوع ردغیرمقلدیت] ان کتابوں میں غیرمقلدیت کی تردید مدلل طریقے پر موجود ہے، اسی طرح ایک کتاب ہے [غیرمقلدین کے اعتراضات حقیقت کے آئینے میں] (موٴلفہ مفتی شوکت صاحب ثنا قاسمی) آپ ان غیرمقلدین کو جو حنفیت پر اعتراضات کرتے ہیں، مذکورہ کتابیں لے جاکر دیں، ممکن ہے ان کتابوں کے مطالعہ سے حق ان پر واضح ہوجائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند