• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 19098

    عنوان:

    شیعہ کے ساتھ کھانا پینا

    سوال:

    میں ایک ہوٹل میں کام کرتا ہوں جس کا مالک شیعہ ہے اورمیں سنی ہوں۔ کبھی کبھی جب ہم دوپہریا شام کا کھانا کھارہے ہوتے ہیں تو وہ بھی ہمارے ساتھ شامل ہوجاتا ہے اور میرے گلاس سے پانی پیتا ہے اور کبھی وہ اپنے پلیٹ میرے پلیٹ میں کچھ گوشت رکھتا ہے، میں کیا کروں کیا میں اس کو کھا سکتا ہوں یا نہیں؟ اور جب وہ ہم کو فون کرے تو کیا ان سے سلام کرکے بات شروع کرنا چاہیے یا نہیں؟ برائے کرم میری مدد فرماویں۔

    جواب نمبر: 19098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 183=183-2/1431

     

    مالک ہوٹل اگر رافضی خیال کا ہے تو اس کا گوشت کھانے سے احتراز کریں، مجبوری میں کبھی صرف ساتھ کھانے کی نوبت آجائے اور آپ اپنا کھانا کھارہے ہیں، تو ایک دوبار میں مضایقہ نہیں، اس کا معمول نہ بنائیں، اور سلام میں پہل نہ کریں، اگر وہ سلام کرے تو جواب میں صرف وعلیک یا ہداک اللہ کہہ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند