عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 18581
قبر
پر ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟ جلدجواب دے کر ممنون ہوں۔
قبر
پر ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟ جلدجواب دے کر ممنون ہوں۔
جواب نمبر: 1858101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 9=9-1/1431
قبرستان میں دعا کرنا ثابت ہے، اور ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا آداب دعا میں سے ہے لیکن خاص قبر کی طرف منہ کرکے ہاتھ اٹھانے میں ایہام صاحب قبر سے دعا کرنے کا ہوتا ہے جس سے عوام کے گمراہی میں پڑنے کا اندیشہ ہے، پس اگر ہاتھ اٹھائے تو رُخ قبلہ کی طرف کرلے اور بہتر ہے کہ بغیر ہاتھ اٹھائے دعا کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے سنا ہے کہ امت محمدیہ میں تہتر فرقے ہیں۔ اہل حدیث کہتے ہیں کہ صرف انھیں کی جماعت جنت میں جائے گی۔ مجھے بتائیں کہ کون سی جماعت جنت میں جائے گی؟
میری عمر 37سال ہے ابھی تک غیر شادی شدہ
ہوں میں ایک شیعہ گھرانہ میں پیدا ہوا اور ہماری فیملی کٹر نہیں ہے۔ میرے ابو ہاتھ
باندھ کر نماز پڑھتے ہیں، ہم لوگ صرف محرم کو دس دن مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتے
ہیں اور میں 2001کے محرم تک مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتا رہا اس سے زیادہ نہ تو میں
کبھی شیعہ حضرات سے ملا اور نہ ہی کوئی اور عقائد میرے ذہن میں آئے۔ مگر 2002میں میں
نے ماتم چھوڑ دیا کیوں کہ مجھے اس کا فلسفہ سمجھ میں نہیں آیا اور پھر مجلس میں
کوئی آیت کہیں سے پڑھ کر کوئی آیت کہیں سے ملا کر اپنی بات میں وزن پیدا کرنے سے
بھی میری روح خاطی ہوگئی۔ اس طرح ہر نئے سال میں میں ان سے تائب ہوتا گیا۔ میں نے
کبھی کوئی اہل تشیع کی کتب کا مطالعہ نہیں کیا۔ 2005میں میں عمرہ پر گیا تو بغیر
کسی بھی فقہ کی کتب کے مطالعہ کے مجھے اللہ کے ہر چیز کا مالک اور مددگار ہونے کا
ایمان اور یقین ہوگیا۔ اس وقت سے میں نے یا علی مدد کہنا بھی چھوڑ دیا اور صرف اس
عقیدے کا ہوگیا ہوں کہ سب کچھ اللہ ہی ہیں اور کوئی اور نہ مدد کرسکتا ہے اور نہ
کرتا ہے۔ ...
میں محمد شاداب خان مرادآباد (یوپی)کا رہنے
والا ہوں۔ میں جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا ہوں۔ان دنوں
ہمارے ہاسٹل کی زندگی بہت شکستہ حال چل رہی ہے، کیوں کہ یہاں پر کچھ لوگوں کی ایک
جماعت اصل اسلامیت کی علت بیان کرتے ہیں۔وہ لوگ دراصل اہل حدیث ہیں۔ وہ لوگ یہاں
پڑھنے والوں کے ذہن ہمارے موجود مسلک سے اہل حدیث کی جانب پھیر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں
کہ جو کچھ ہم کررہے ہیں وہ اصل اسلام نہیں ہے، بلکہ یہ غلط تصورات اور غلط اعتقاد
کا مجموعہ ہے۔ عام طور پر میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس طرح کی چیزوں کے پیچھے اصل
وجہ کیا ہے اور ہم اپنا موجودہ ایمان کیسے بچاسکتے ہیں؟ میرے علم کے مطابق وہ لوگ
ہمارے معتبر علماء کی کتابوں سے حوالہ نکالتے ہیں اور اس کے اوپر غلط تصور پیش
کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ برائے کرم مجھے بہترطریقہ بتائیں جس کے ذریعہ سے ہم لوگ
اپنے آپ کو ان سے بچا سکیں۔
میرا سوال شیعوں کے بارے میں ہے۔ شیعہ اپنے آپ کومسلمان کہتے ہیں۔ کیا شیعہ مسلمان ہیں؟ جس طرح مولانا حق نوازجنگوی شہید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے اسلام میں کوئی ایک ایسا مسئلہ نہیں ہے جس میں شیعہ متفق ہوں۔ وہ تو اللہ سبحانہ و تعالی پر بھی شک کرتے ہیں۔ کہتے ہیں اللہ سے بڑے ہوگئے ہیں۔ اورشیعوں کے علماء نے جو کتابیں لکھی ہیں وہ تو آپ بخوبی جانتے ہوں گے (اب ایک عام مسلمان کو ان کے خلاف کیا کرنا چاہیے؟ کیا ان کے خلاف جہاد ہوسکتاہے؟
4381 مناظرکیا سب شیعہ کافر ہیں؟ (۲) ہمارے گاؤں میں ایک مولانا آتے ہیں، وہ ہر جمعہ کی رات کوتیز آواز سے ذکر کرتے ہیں،سب لوگ اس کا ساتھ دیتے ہی، کیا ایساکرنا ٹھیک ہے؟ میرا خیال ہے کہ وہ بریلوی ہیں، تو کیا بریلوی ہونا بری بات ہے؟ (۳) زیر ناف کہاں سے کہاں تک ہے؟(۴) خدانخواستہ اگر کوئی اپنی بیوی سے پیچھے کی طرف سے ہمبستری کرے تو کیا واقعی نکاح ٹوٹ جاتاہے یا کیا ہوتاہے؟
17025 مناظریہ مہدوی فرقہ کون سا ہے؟ کیا ان کو مسلمان سمجھا جائے گا؟
کیا اہل الحدیث، بریلوی، جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت الگ الگ فرقے ہیں؟
شیعہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یاتھاکہ من کنت مولاہ فعلی مولاہ کیا یہ صحیح ہے؟ اس سے بریلوی بھی اتفاق کرتے ہیں اور کچھ شیعہ بریلویوں کو تیسرے بھائی مانتے ہیں چونکہ وہ ہر شیٴ کے ساتھ ?یا علی? کہتے ہیں۔ اور ہم نہیں کہتے ہیں۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔
5143 مناظراہل
حدیث (وہابی) ایک فرقہ ہے ۔ہم نے ان کے بارے میں سنا ہے کہ یہ گمراہ ہیں، چونکہ یہ
کسی حد تک پھیل رہا ہے۔ آپ ان کے بارے میں کیا فرماتے ہیں، دوٹوک الفاظ میں جواب دیں؟
کیا مہدی فرقہ اسلام سے خارج ہے؟ جب کہ وہ کلمہ کا اقرار کرتے ہیں اورنماز پڑھتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔ براہ کرم تفصیلی جواب دیں۔
3120 مناظرمیں نے آپ کے سوال و جواب پڑھے جس میں ایک شخص نے بریلوی مولانا نے جو ذکر کیا تھا اس پر آپ نے جواب دیا․․․ویسے میں نہیں جانتا کہ وہ مولانا کون ہیں، لیکن ایک بات آپ سے ضرور پوچھوں گا کہ اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم حاضر و ناظر نہیں ہیں تو اللہ ، فرشتے اور جن و انس (مسلمان)کس پر درود بھیجتے ہیں، کیا مذکور کے بغیر اس کا ذکر ہوتا ہے؟ پھر تو ہمیں اللہ کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہیے، ہمیں کیا پتہ کہ وہ ہے کہ نہیں․․․․ویسے تو اللہ کے بارے میں بتانے والے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں، جن کے لیے ساری کائنات بنی، جن پر قرآن نازل ہوا، قرآن مکمل ہونے پرہزاروں مہینہ کا ثواب ایک رات دیا جارہا ہے، کیا آپ یہ بتائیں اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ نہ ہوتی تو کیا قرآن ہوتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو سب کچھ ہے، اگر اللہ نے قرآن کے مکمل ہونے پر اتنی خوشی منائی کہ اپنے حبیب کی امت کو ایک رات کی عبادت میں ہزاروں مہینوں کا ثواب دے دیا․․․․․پھر تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اس ظاہری دنیا میں تشریف لانا اللہ کو، قرآن کا مکمل ہونے سے زیادہ خوشی ہونی چاہیے، کیوں کہ ہر چیز تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہی ہے، اور اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ اور اللہ کی رحمت اور فضل پر خوشیاں منایا کرو، کیا کسی مسلمان کے لیے حضور کی ذاتِ مبارک سے بڑھ کر کوئی اور خوشی اور محبت والی ہستی ہو سکتی ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کا جواب? نہیں ?میں ہی ہونا چاہیے․․․․․جہاں تک میری یہ ناقص سوچ تھی وہ میں نے اظہار کردیا، آپ کے مزید جواب کا منتظر رہوں گا۔
4904 مناظرقبر
پر ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟ جلدجواب دے کر ممنون ہوں۔