عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 18571
شیعہ
سے رابطہ رکھنا اور اس کی انگوٹھی استعمال کرنا
میں
نے اپنے ایک شیعہ دوست سے انگوٹھی لی تھی وہ بھی مجھ سے اکثر چیزیں لیتا رہتا تھا
اب وہ انگوٹھی میرے لیے استعمال کرنا اور اس کو بیچ کر اس کی قیمت استعمال میں
لانا جائز ہے کہ نہیں اس کا والد کوئی کاروبار کرتا ہے اور شائد اس میں رشوت بھی
لیتا اور دیتا ہے؟
جواب نمبر: 1857101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 23=23-1/1431
آپ کے لیے اس انگوٹھی کا استعمال کرنا اوراس کو بیچ کر اس کی قیمت استعمال میں لانا جائز ہے۔ والد کے رشوت لینے کے شبہ کی وجہ سے اس انگوٹھی پر حرمت کا حکم نہیں لگایا جاسکتا۔ البتہ شیعہ کے ساتھ لین دین کے روابط سے احتراز چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال یہ ہے کہ لوگ
اہل حدیث کے علماء سے آمنے سامنے بات کیوں نہیں کرتے کیوں کہ جب میں حج وعمرہ کے
لیے گیا تھا وہاں دیکھاان کے ہی عالم بات کررہے ہیں اور سارے مجمع کے سامنے چیلنج
کرتے ہیں کوئی بھی آکر بات کرے۔ اور اس طرح سے سارے مجمع کا ذہن خراب کرتے ہیں اور
اس سے بھی زیادہ دکھ اس وقت ہوتا ہے جب دیوبند سے فارغ علماء ان کی ہاں میں ہاں
کرتے ہیں۔ یہاں تک بات کہتے ہیں کہ ابو حنیفہ کوئی نبی تو نہیں جو ساری بات ان کی
مانی جائے، گویا سارے مسئلے کے اندر ہی یہ بات ہے۔
میں کالج کا طالب علم ہوں اور تبلیغی جماعت کو پسند کرتا ہوں۔ میں آپ سے کچھ سوال کررہا ہوں۔ فضائل اعمال میں اس جملہ کی کیا حقیقت ہے جس کے اندر یہ لکھا ہے کہ فلاں صاحب (رحمة اللہ علیہ) نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی۔ کیا یہ صحیح واقعہ ہے؟ اگر صحیح ہے، تو آپ کیسے کہیں گے کہ یہ شریعت کے مطابق ہے؟ کیا یہ سنت میں خلل ڈالنا نہیں ہے، یعنی وضو نماز سے پہلے؟ اور آپ اس کی ضعیف احادیث کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صحیح ہے کہ دو ضعیف حدیث مل کر صحیح حدیث بن جاتی ہیں۔ کیا یہ فضائل اعمال کی تمام ضعیف احادیث کے لیے صحیح ہے؟ اور اس کے لیے اس کی شرائط کیا ہے یعنی جب دو ضعیف احادیث صحیح حدیث جیسی بن جاتی ہیں؟ کیا ہم صحیح احادیث کی طرح ضعیف احادیث کی اقتداء کرسکتے ہیں؟ فضائل اعمال میں ایک جگہ یہ لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے بڑھ کر نکلا ۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر یہ ہوسکتا ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے باہر نکل سکتا ہے تو اس بات کو قرآن اور حدیث سے ثابت کریں۔ یہ سوالات میرے ذہن کو پریشان کررہے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
2887 مناظرکیا بریلوی کوئی فرقہ ہے؟ یا ایک مکتب فکر؟ اس کا وجود کب سے ہوا؟ کیا ان کا تعلق اہل سنت و الجماعت سے ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
5298 مناظربریلوی بھائی کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ (۲) ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں؟ (اللہ پاک کمی بیشی معاف فرماویں)۔ (۳) کیا ہم (دیوبند اہل حدیث ہیں) گستاخِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں؟ ہمارے بریلوی بھائی یہ کہتے پھرتے ہیں کہ خانہ کعبہ پر قبضہ کیا ہوا ہے (اللہ معاف فرمائے)۔ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔
4958 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں بریلوی مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کے رسالہ الامداد میں سے ایک عبارت پڑھ کر سنارہے تھے جس میں آپ (مولانا اشرف علی تھانوی) کے کسی مرید نے آپ کو خط بھیج کر اپنے خواب کا اظہار کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ وہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے کلمہ میں مولانا اشرف علی تھانوی جی (رحمة اللہ علیہ )کا نام لینا چاہتا ہے ، حالانکہ اسے معلوم ہے یہ غلط ہے پھر بھی اس کی زبان یہی کہنا چاہتی ہے۔ خواب سے بیدار ہونے پر بھی وہ درود شریف میں بھی مولاناکا نام ہی لیتا ہے اور اس بڑی غلطی کے بعد بھی مولانا اشرف علی تھانوی جی نے انھیں ایسا کرنے سے منع نہیں فرمایا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا واقعی اس رسالہ ?الامداد? کے صفحہ نمبر ۳۴/پر یہ عبارت ہے یا نہیں؟ ہے تو کیوں ہے اور نہیں ہے تو اس ویڈیو میں جو بالکل صاف دکھایا گیا ہے اس کا کیا ماجرا ہے؟ تفصیل سے جواب کی گذارش ہے۔
7135 مناظرمیں نے ایک بریلوی عالم سے سنا کہ تقویت الایمان کے مصنف نے لکھاہے کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے بھائی کی طرح ماننا چاہئے، کیا یہ صحیح ہے ؟اگر سچ ہے تو ہمیں ایساکرنا چاہئے؟
5060 مناظر