• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 17975

    عنوان:

    مہدوی فرقہ کے بارے میں تفصیلی حالات درکار ہیں۔

    سوال:

    مہدوی فرقہ کے بارے میں تفصیلی حالات درکار ہیں۔

    جواب نمبر: 17975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2315=1855-12/1430

     

    جونپور میں ایک شخص پیدا ہوا تھا جس کو سید محمد جونپوری کہا جاتا ہے، اس نے ۹۰۵ہجری میں اپنے متعلق مہدی ہونے کا دعویٰ کیا جب کہ احادیث صحیحہ صریحہ میں جو علامات امام مہدی علیہ السلام کی بتلائی گئی ہیں وہ علامت وشناخت اس میں موجود نہ تھی، مہدوی فرقہ کا عقیدہ ہے کہ سید محمد جونپوری کی تصدیق فرض ہے، جو مسلمان ۹۰۵ھ کے بعد آئے اور آئندہ آئیں گے ان میں جو سید محمد جونپوری کو مہدی نہ مانیں گے وہ سب (نعوذ باللہ منہ مہدیوی فرقہ کے نزدیک) کافر مطلق ہوں گے اور مسلمان صرف مہدوی فرقہ کے لوگ ہوں گے یہ اور اسی جیسے نظریاتِ واہیہ و عقائد باطلہ خود مہدوی فرقہ کی کتابوں میں لکھے ہیں، علامہ ابورجاء محمد رحمہ اللہ نے ایک کتاب [ہدیہء مہدویہ] لکھی ہے اس میں مہدوی فرقہ کی کتابوں سے عقائد فاسدہ نقل کیے ہیں، اس سے زیادہ تفصیل مطلوب ہو تو فتاویٰ رحیمیہ جلد ہفتم (ص۳۹ تا ص۸۰) مطبوعہ راندیر سورت گجرات) (ب) مشکاة شریف کی شرح مرقاة جلد دہم ص:۱۷۹ (مطبوعہ ملتان) (ج) [ہدیہٴ مہدویہ] ملاحظہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند