• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 17280

    عنوان:

    میں فتوی نمبرل 1463=1157/1430/ کے حوالہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ذکری فرقہ نماز کی جگہ پر ذکر کرتا ہے جو کہ ایک رکوع اورایک سجدہ کا ہے اور کلمہ میں [محمد رسول اللہ کی جگہ] کبھی کبھی [مہدی رسول اللہ] بھی کہتے ہیں۔ میں صرف ان کو تبلیغ کرتا رہتاہوں اس لیے مجھے کچھ کتابوں کی ضرورت ہے جس سے مجھے ان کو سمجھانے میں آسانی ہو۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1852=1481-12/1430

    آپ [مطالعہٴ مہدویت] مصنفہ مولانا محمد عبدالقوی صاحب حیدرآباد [ہدیہ مہدویہ] مصنفہ مولانا محمد زماں صاحب کا مطالعہ کریں، یہ دونوں کتابیں آپ کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت سے رابطہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں، [فتاویٰ رحیمیہ] میں اس فرقہ کے بارے میں تفصیل موجود ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند