عقائد و ایمانیات - فرق ضالہ

India

سوال # 17271



میں
اہل سنت والجماعت ہوں اور شافعی مسلک پر عمل پیرا ہوں۔ میرا سوال آپ کے فتوی
نمبر1119/1119=
M/1430جو کہ مسقط کے اباضی
فرقہ کے بارے میں دیا گیا ہے۔مسقط میں اباضی فرقہ عبداللہ بن اباض کی پیروی کرتا
ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر اباضی فرقہ کے لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ
محمد رسول اللہ) پڑھتے ہیں تو پھر ان کے پیچھے نماز کیوں درست نہیں ہے؟ یہاں کے
کچھ عالم جو کہ اہل سنت والجماعت سے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ا ن کے پیچھے نماز درست ہے
کیوں کہ وہ لوگ کلمہ طیبہ (لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ)پڑھتے ہیں۔ برائے کرم اس
سوال کاتفصیلی جواب عنایت فرماویں کیوں کہ میں مسقط میں رہتاہوں اور آپ کا تفصیلی
جواب میری آخرت کی زندگی پر اثر انداز ہوگا۔



Published on: Nov 12, 2009

جواب # 17271

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(م):1686=1686-11/1430



 



مسقط
میں موجود اباضی فرقہ کے عقائد کی تفصیل اگر آپ جانتے ہیں تو اس کو لکھئے اور جو
علماء ان کے پیچھے نماز پڑھنے کو درست کہتے ہیں، اس کو بھی انہی کے قلم ودستخط سے
لکھواکر بھیجئے، تب ان شاء اللہ اس کا جواب لکھ دیا جائے گا، امام کا محض کلمہ گو
ہونا جواز اقتداء کے لیے کافی نہیں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات