• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 166697

    عنوان: بریلوی کیسے لوگ ہیں؟

    سوال: بریلوی کیسے لوگ ہیں؟ ان لوگوں سے میل جول بہتر ہے؟ کیا بریلوی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشریت کے قائل نہیں؟ براہ کرم، جواب میں حوالہ دیں۔

    جواب نمبر: 166697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 198-137/SN=3/1440

    احمد رضا خاں بریلوی کو جو لوگ مقتدیٰ مانتے ہیں، انہیں ”بریلوی“ کہا جاتا ہے، یہ لوگ دین کے نام پر بہت سی ایسی چیزوں پر عمل کرتے ہیں جن کا قرآن وحدیث نیز صحابہ کرام تابعین اور ائمہ مجتہدین سے کوئی ثبوت نہیں ہے، مثلاً تیجہ، چالیسواں مروجہ عرس، مروجہ میلاد وغیرہ، ایسے لوگوں سے دور رہنا چاہئے ورنہ آدمی خواہی نہ خواہی ”بدعت“ کا مرتکب ہو جائے گا۔

    (۲) اس مسئلے کو سمجھنے کے لئے ”محاضرات بر موضوع رد رضاخانیت“ (موٴلفہ حضرت مولانا مفتی امین صاحب پالن پوری دامت برکاتہم) اور ”مطالعہ بریلویت“ سے ”نورو بشر“ کے عنوان کے تحت جو مشمولات ہیں، ان کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند