• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 16549

    عنوان:

    مفتی صاحب میرے گاؤں کا نام ہرسولی ضلع مظفر نگر ہے۔ قبرستان میں مفتی مہربان صاحب کی قبر کے پاس ایک ہینڈ پمپ ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا پانی مذہبی اعتبار سے تمام بیماریوں کے لیے شفا ہے۔ تمام مذہبی لوگ یہ پانی لینے کے لیے بہت لمبی لمبی قطاریں لگاتے ہیں۔ کیا اسلام کے مطابق اس طرح کا پانی استعمال کرنا صحیح ہے یا غلط ہے؟ برائے کرم وضاحت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16549

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1574=1574-10/1430

    مذکورہ ہینڈ پمپ کا پانی اس اعتقاد ویقین کے ساتھ استعمال کرنا کہ اس میں تمام بیماریوں کے لیے شفا ہے، درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند