• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 1550

    عنوان:

    کیا اہل الحدیث، بریلوی، جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت الگ الگ فرقے ہیں؟

    سوال:

    فرقے کا کیا مطلب ہے؟ کیا اہل الحدیث، بریلوی، جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت الگ الگ فرقے ہیں یا نہیں؟ اور عقائد کے اعتبار سے کہاں تک صحیح ہیں؟

    جواب نمبر: 1550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 557/ م= 552/ م

     

    الگ الگ خیالات و عقائد کی حامل جماعت اور گروہ کو ?فرقہ? کہا جاتا ہے، اس اعتبار سے مذکورہ جماعتیں ایک دوسرے سے الگ الگ ہیں، ان میں عقائد کے اعتبار سے تبلیغی جماعت صحیح ہے کیوں کہ ان کے عقائد اہل سنت والجماعت کے مطابق ہیں، بقیہ مذکورہ جماعتوں کے عقائد اہل سنت والجماعت سے مختلف ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند