• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 149818

    عنوان: بریلوی اور قادیانیوں کے حکم میں فرق کیوں ہے ؟

    سوال: جب امام احمد رضا کا استاد غلام قادر قادیانی تھا عبارات اکابر کے مطابق تو پھر بریلوی اور قادیانیوں کے حکم میں فرق کیوں ہے ؟اور اگر قادیانی کافر ہیں تو پھر بریلوی کیوں نہیں؟

    جواب نمبر: 149818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 659-626/B=7/1438

    قادیانی تو صراحت کے ساتھ ختم نبوت کا انکار کرتے ہیں اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہیں مانتے۔ مرزا غلام احمد کو بھی نبی مانتے ہیں جو قرآن کے صریح خلاف ہے۔ اس لیے وہ بلاشبہ کافر و مرتد ہیں، بدعتی یعنی بریلوی حضرات نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتے ہیں اور ہمارے تمام ہی عقیدوں کو مانتے ہیں جن عقیدوں میں وہ ہم سے ہٹے ہوئے ہیں اس میں وہ تاویلیں کرتے ہیں اس لیے ہمارے اکابر نے ان کو کافر نہیں کہا؛ بلکہ بدعتی اور گمراہ کہا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند