• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 14578

    عنوان:

     میرا سوال یہ ہے کہ لوگ اہل حدیث کے علماء سے آمنے سامنے بات کیوں نہیں کرتے کیوں کہ جب میں حج وعمرہ کے لیے گیا تھا وہاں دیکھاان کے ہی عالم بات کررہے ہیں اور سارے مجمع کے سامنے چیلنج کرتے ہیں کوئی بھی آکر بات کرے۔ اور اس طرح سے سارے مجمع کا ذہن خراب کرتے ہیں اور اس سے بھی زیادہ دکھ اس وقت ہوتا ہے جب دیوبند سے فارغ علماء ان کی ہاں میں ہاں کرتے ہیں۔ یہاں تک بات کہتے ہیں کہ ابو حنیفہ کوئی نبی تو نہیں جو ساری بات ان کی مانی جائے، گویا سارے مسئلے کے اندر ہی یہ بات ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1133=1133/م

    علمائے دیوبند اس بارے میں فکر مند اور کوشاں ہیں، ان کی کوشش کے نتیجے میں الحمد للہ اب پہلے کے بالمقابل امام ابوحنیفہ اور ان کے ماننے والوں کے سلسلے میں جو تشدد اور گستاخانہ رویہ تھا اس میں کمی آئی ہے، اور بعض بعض مقامات پر حنفی علماء کو بھی دینی مسائل میں راہنمائی کے لیے مقرر کیا گیا ہے، بہرحال یہ فتنہ (غیرمقلدیت) تیزی سے سر ابھار رہا ہے، اس کے خاتمہ کے لیے مسلسل جد وجہد، پیہم محنت کی ضرورت ہے، آپ کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق اس کے لیے فکر وکوشش کریں، اور وہاں کے حکام، اعلی ذمہ دار حضرات سے ملاقات یا رابطہ فرماکر ان کی ذہن سازی کی جائے۔ اللہ توفیق عطا فرمائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند