• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 13905

    عنوان:

    قادیانی کون ہیں برائے کرم ان کی اصلیت کے بارے میں تفصیل بتائیں؟

    سوال:

    قادیانی کون ہیں برائے کرم ان کی اصلیت کے بارے میں تفصیل بتائیں؟

    جواب نمبر: 13905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1379=1085/ھ

     

    صوبہٴ پنجاب کا ایک ضلع گورداس پور ہے، اس میں ایک قصبہ قادیان ہے، ایک شخص مرزا غلام احمد قادیانی وہاں پیدا ہوا جو ۱۹۰۸ء میں مرا تھا، اس نے بہت سے دعاوی کیے منجملہ ان کے نبوت کا بھی دعوی کیا تھا، اس کو نبی ماننے والے لوگ قادیانی ہیں، وہ خود اپنے آپ کو احمدی کہلاتے ہیں، مرزا غلام احمد قادیانی کے مرجانے کے بعد اس فرقہ کے اہم لوگوں میں مرزا کی خلافت کے متعلق جھگڑا ہوا، محمد علی لاہوری کو خلافت نہ مل سکی تو ان لوگوں نے اس فرقہ سے کٹ کر اپنی ایک پارٹی بنائی جو لاہوری پارٹی سے مشہور کی گئی، کچھ اپنے عقائد میں بھی تبدیلی کی۔ لاہوری پارٹی، الگ ہوجانے کے بعد مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی کے بجائے ولی گردانتی ہے۔ یہ مختصر حال ہے تفصیل کے لیے ?رد قادیانیت ے زریں اصول? مطبوعہ مکتبہ دارالعلوم دیوبند ملاحظہ کریں۔ یہ دونوں پارٹیاں اور اسی طرح دیگر اور بھی مرزائی فرقے ملحد زندیق اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند