عقائد و ایمانیات - فرق ضالہ

India

سوال # 138

میں یہ مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ شیعہ جو صحابہ رضی اللہ عنہم پر تبرا وغیرہ کرتے ہیں ، اس رو سے وہ کافر ہیں یا نہیں؟


 


اور صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کی عزت و ناموس کے لیے مولانا حق نواز جھنگوی اور ان کی جماعت کا ساتھ دینا چاہیے یا نہیں؟

Published on: Apr 16, 2007

جواب # 138

بسم الله الرحمن الرحيم

(فتوى: 372/هـ=564/هـ)


 


جن شیعوں کی مذہبی اساسی کتب میں ضروریات دین سے انکار، تحریفِ قرآن اور حضراتِ صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بالخصوص صدیق اکبر و فاروق اعظم رضی اللہ عنہما پر سب و شتم، ام الموٴمنین حضرت صدیقہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر افک وغیرہ جیسے امور مصرّح ہیں اور ان ہی کفریات پر ان کا ایمان ہے،ایسے شیعوں کا دائرہٴ اسلام سے خارج ہونا امر ظاہر ہے۔


 


آپ انڈیا میں رہتے ہوئے مولانا حق نواز شہید مرحوم اوران کی جماعت کا ساتھ کن کن صورتوں میں دینا چاہتے ہیں؟ ان سب کو صاف صحیح واضح انداز سے لکھئے، تب ان شاء اللہ اس کا جواب لکھ دیا جائے گا۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات