• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 11203

    عنوان:

    میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ بریلوی لوگ ہمیشہ ہمارے اکابر دیوبند کوگالی دیتے ہیں جیسے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله کو۔ اور کہتے ہیں کہ وہ (نعوذباللہ) گستاخ رسول تھے او راپنے اس عمل کی وجہ سے وہ کافر بن گئے ہیں ،اور آپ کی کتاب سے کچھ اقوال نقل کرتے ہیں ۔ کبھی یہ سب باتیں اتنی پیچیدہ اور پریشان کن ہوتی ہیں۔اور دونوں جانب سے تردید نے واقعی مجھے پریشان کر دیا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ مولانا اشرف علی تھانویرحمه الله کی تردیدکرنے کی کیا وجہ ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 331=331/م

    اہل حق کو گالیاں دینا، ان کو برا بھلا کہنا، ان کی تکذیب کرنا اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانا، یہ ہمیشہ سے اہل باطل کا شیوہ رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، اکابر دیوبند میں حضرت گنگوہی رحمہ اللہ اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ جیسے حضرات نے چونکہ بدعات وخرافات کی رد میں اور سنت کے احیاء میں سعی بلیغ فرمائی ہے، اس لیے اہل بدعت و ضلال کی دشنام طرازیوں کے زیادہ شکار یہی حضرات ہوئے، اہل حق ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوا کرتے، بلکہ ان کے حق پر قائم رہنے میں اور مضبوطی آتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند