• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 11134

    عنوان:

    کیا سعودی علمائے کرام نے حضرت تھانوی رحمة اللہ علیہ اور بعض دوسرے دیوبند ی اکابر کے بارے میں کفر کا فتوی دیا تھا؟

    سوال:

    کیا سعودی علمائے کرام نے حضرت تھانوی رحمة اللہ علیہ اور بعض دوسرے دیوبند ی اکابر کے بارے میں کفر کا فتوی دیا تھا؟

    جواب نمبر: 11134

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 396=93/ھ

     

    براہِ راست کبھی ایسا فتویٰ نہیں دیا، البتہ ایسا ہو اکہ بریلی کے ایک شخص احمد رضا خان نے اکابر علمائے دیوبند رحمہم اللہ کی کتابوں سے عبارتوں کو توڑمروڑکر کتر بیونت کرکے صاف شفاف عبارتوں کو کفریہ عبارات بنائیں اور پھر ان کو عربی میں اردو سے خود خان بریلوی نے ترجمہ کیا اور وہ عبارات علمائے حرمین شریفین کے سامنے پیش کیں، ان عبارات کے پیش نظر ان حضرات نے کفر کا حکم تحریر فرمادیا، پھر جب خان بریلوی کا دجل وفریب اور دھوکہ دہی ان حضرات پر ظاہر ہوا تو اپنے فتویٰ سے رجوع کرلیا جس کی تفصیل الشہاب الثاقب، اور التصدیقات لدفع التلبیسات میں ہے، یہ تو بہت موٹی اور ظاہر بات ہے کہ اگر زید نے اپنی بیوی کو طلاق نہ دی ہو مگر کوئی شخص زید کا نام لکھ کر کسی مفتی سے معلوم کرے کہ زید نے اپنی بیوی کو تین طلاق دیدیں اور مفتی لکھ دے کہ زید کی بیوی اس پر حرام ہوگئی تو کیا اس سوال جواب (فتوی) سے زید پر اس کی بیوی حرام ہوجائے گی؟ ظاہر ہے ہرگز ایسا نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند