• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 10833

    عنوان:

    کیا کہتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ (1) آج کے دور میں بہت سے لوگ(کلمہ گو مسلمان) کھلے عام اسلامی شعار (نشانیوں) پر بھرپور اعتراضات کرتے ہیں مثلا= شرعی داڑھی پر اعتراض بلکہ داڑھی کا انکار،عورت کے پردہ کی فرضیت کا انکار،شلوار یا پتلون ٹخنوں سے اونچا کرنے سے انکار،سب سے بڑھ کر جہاد جیسے فرض پر اعتراضات اور علماء کرام اور صحابہ کرام کے سمجھائے ھوئے احکامات میں میین مینخ نکالنا اور جہاد (قتال فی سبیل اللہ) کا صاف انکار کرتے ہیں، کیا ایسی بات کرنے والا یا ایسا عقیدہ رکھنے والا مسلمان ھے؟ (2) اور شیعوں کی جانب سے تمام جلیل القدر صحابہ رضوان اللہ علیھم کی شان میں غلیظ بکواس کرنا، قراٰن کو غلط کہنا،امہات المومنین پر بکواس کرنا،غرض دین کے ہر شعبہ پر اعتراض کرنا، میرے معلومات کے مطابق تمام شیعہ ایسے ہی عقائید رکھتے ھیں، کیا شیعوں کو کسی بھی طرح مسلمان کہنے کی یا ماننے کی زرہ بھی گنجائیش موجود ھے؟ بندہء ناچیز کا نام حسین ھے،کراچی پاکستان کا شیہری ھوں، آپ حضرات علماء سے درخواست ھے کہ رہنمائی فرمائیں تفصیل کے ساتھ۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10833

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 311=244/ھ

    (۱) ان جیسے اقوال واعتراضات سے ایمان کی سلامتی مشکل ہے، البتہ کوئی حتمی حکم کسی مسلمان پر اس وقت تک لگانا مشکل ہے کہ جب تک اس کا قول اور اعتراض بعینہ اسی کے الفاظ سے اس کی اصل تحریر کے ساتھ سامنے نہ ہو اور بہتر یہ ہے کہ اس سلسلہ میں اگر ضرورت ہو تو کراچی میں علمائے کرام اصحابِ فتویٰ حضرات سے مراجعت کریں۔

    (۲) تمام شیعوں کے متعلق آپ کی معلومات معلوم نہیں کس طرح حاصل ہوئی ہیں؟ بہتر یہ ہے کہ تحفہٴ اثنا عشریہ کو ملاحظہ کرلیں بلکہ بغور بار بار مطالعہ کریں اس کے بعد جو اشکال ہو اس کو لکھیں یا مثل (۱) کے کراچی میں اہل علم حضرات کے پاس پہنچ کر رابطہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند