• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 10418

    عنوان:

    کیا تعزیہ بنانا درست ہے اگر نہیں تو مسلمان کیوں تعزیہ بناتے ہیں اور اس کی عبادت کرتے ہیں؟

    سوال:

    کیا تعزیہ بنانا درست ہے اگر نہیں تو مسلمان کیوں تعزیہ بناتے ہیں اور اس کی عبادت کرتے ہیں؟

    جواب نمبر: 10418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 81=81/ د

     

    تعزیہ بنانا، ناجائز ہے اس سے منتیں مانگنا، اس کے سامنے سجدہ کرنا شرک اور حرام ہے، مسلمانوں کو اس سے پورے طور پر احتراز کرنا واجب ہے، رافضیوں کے شیعی اثرات سنیوں کے اندر پیدا ہوئے اور سنی مسلمان اس مذموم و قبیح حرکت میں مبتلا ہوئے، ناواقف عوام الناس سیدنا حسنین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی محبت میں پسندیدہ عمل سمجھ کے اسے کرنے لگے، جب کہ محبت اور تعظیم میں ایسا غلو جو حد شرک کو پہنچے ہرگز جائز نہیں ہے، سنی بھائیوں کو حکمت ونرمی سے اس کی حقیقت سمجھائی جائے اور اس سے دور رکھنے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند