• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 10334

    عنوان:

    فقہ جعفریہ، اہل تشیع کے بارے میں حنفی علماء کیا فرماتے ہیں ،وہ بھی تو امام جعفر کی پیروی کرتے ہیں اردومیں حوالہ سے بتائیں؟

    سوال:

    فقہ جعفریہ، اہل تشیع کے بارے میں حنفی علماء کیا فرماتے ہیں ،وہ بھی تو امام جعفر کی پیروی کرتے ہیں اردومیں حوالہ سے بتائیں؟

    جواب نمبر: 10334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: /ب

     

    حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ بہت بڑے محدث تھے، حدیث کی سندوں میں ان کا نام کبھی کبھی آتا ہے، لیکن براہ راست ان کے استنباط کردہ فقہی مسائل ہماری نظر سے نہیں گذرے اور فقہ جعفری کے نام سے جو کتاب اہل تشیع کے یہاں پائی جاتی ہے، وہ خود شیعوں نے اپنی طرف سے لکھی ہے اور اسے حضرت جعفر صادق کی طرف منسوب کردی ہے۔ فقہ قرآن وحدیث سے نکالے ہوئے مسائل کو کہا جاتا ہے۔ جب اہل تشیع قرآن کی تحریف کے قائل ہیں اور صحابہٴ کرام کے مرتد ہونے کے قائل ہیں، جب قرآن وحدیث ہی ان کے یہاں معتبر نہ رہے تو فقہ جعفری کو کیونکر مستند و معتبر سمجھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند