• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 10139

    عنوان:

    مبتدعین کہتے ہیں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بشرکہنا کفار کا شعار ہے۔ یہ میں نے خود ایک ہری پگڑی والوں کی مسجد میں تفسیر قرآن خزائن العرفان میں جو عنوان ہوتے ہیں اس میں ایک یہ بھی تھا؟ اس کے علاوہ چار عقائد علم غیب، مختار کل، حاضر و ناظر، نور․․․ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ کیا یہ قرآن سے انحراف نہیں؟ تو اہل حق مذکورہ مسلک کو مسلمان کیسے کہتے ہیں؟ نیز یہ کہ کیا ہری پگڑی والوں کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 122=110/ ھ

    انحراف تو بے شک ہے مگر بتأویل دائرہٴ اسلام میں مبتدعین کو شمار کرنے اور داخل ماننے کی گنجائش ہے، اس لیے اہل حق ان کو مسلمان کہتے ہیں۔

    (۲) اگر ان کے عقائد شرکیہ نہیں اور نہ حدّ کفر میں داخل ہیں تو ان کے پیچھے نماز بکراہت ہوجاتی ہے، معلوم نہیں آپ کے یہاں ہری پگڑی والوں کے عقائد کیا ہیں، نیز دیگر حالات کس طرح کے ہیں؟ اگر ان کے عقائد و حالات تفصیل سے لکھتے تو مزید تفصیل جواب میں کردی جاتی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند