• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 8908

    عنوان:

    کیا مرنے کے بعد نکاح ختم ہوجاتا ہے، شوہر بیوی کے لیے اور بیو ی شوہر کے لیے محرم رہتے ہیں؟ (۲) کیا موت کے بعد شوہر بیوی کی اور بیو ی شوہر کی لاش کودیکھ سکتے ہیں اورچھو سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا مرنے کے بعد نکاح ختم ہوجاتا ہے، شوہر بیوی کے لیے اور بیو ی شوہر کے لیے محرم رہتے ہیں؟ (۲) کیا موت کے بعد شوہر بیوی کی اور بیو ی شوہر کی لاش کودیکھ سکتے ہیں اورچھو سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 8908

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2017=1867/د

     

    (۱) شوہر کے انتقال کے وقت عدت وفات پوری ہونے تک نکاح باقی رہتا ہے، اسی وجہ سے عورت اپنے شوہر کو غسل وکفن دے سکتی ہے اور عورت کے انتقال پر شوہر مثل اجنبی کے ہوجاتا ہے۔ شامی میں ہے: والنکاح بعد الموت باقٍ إلی أن تنقضي العدة بخلاف ما إذا ماتت فلا یغسلہا؛ لانتہاء ملک النکاح لعدم المحل فصار أجنبیًا (شامي: 3/91 باب صلاة الجنازة، مطبوعہ زکریا دیوبند)

    (۲) شوہر کے انتقال کے بعد بیوی اپنے خاوند کو دیکھ سکتی ہے، غسل وکفن دینے کی بھی اس کو شرعاً اجازت ہے، البتہ شوہر بیوی کا صرف منہ دیکھ سکتا ہے۔ ہاتھ لگانے اور غسل وکفن کی اجازت نہیں، شامی میں ہے: ویمنع زوجھا من غسلھا ومسھا لا من النظر إلیھا علی الأصح وھي لا تمنع من ذلک أي من تغسیل زوجھا دخل بھا أو لا ولو ذمیةً بشرط بقاء الزوجیة (شامي: 3/91 مطبوعہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند