• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 8643

    عنوان:

    جنازہ کو دفن کرنے کے بعد تلقین میں کیا پڑھتے ہیں؟

    سوال:

    جنازہ کو دفن کرنے کے بعد تلقین میں کیا پڑھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 8643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1416=1184/ل

     

    جنازہ دفن کرنے کے بعد بعض روایات میں تلقین کا ذکر ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: یَا فُلانَ بْنَ فُلاَنٍ اُذْکُرْ دینَکَ الذِیْ کُنْتَ عَلَیْہِ مِنْ شَہَادَةِ اَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَ أَنَّ مُحَمَّدًا رًّسُوْلُ اللّٰہِ وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ، وَالنَّارَ حَقٌّ، وَأَنَّ الْبَعَثَ حَقٌّ، وأَنَّ السَّاعَةَ آتِیَةٌ لاَّ رَیْبَ فِیْہَا، وأنَّ اللّٰہَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُوْرِ،وَأَنَّکَ رَضِیْتَ بِاللّٰہِ رَبًّا وَبِالْإسْلاَمِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا وَبِالْقُرْآنِ إمَامًا وبالْکَعْبَةِ قِبْلَةً وَبِالْمُوٴْمِنِیْنَ إخْوَانًا (شامي: ۳/۸۱، زکریادیوبند) واضح رہے کہ تلقین بعد الموت کے بارے میں فقہائے کرام کا اختلاف ہے، بعض جواز اور بعض عدم جواز کے قائل ہیں، اس دور میں اعتقادی خرابی کی وجہ سے احتراز اولیٰ وافضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند