• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 8461

    عنوان:

    میں ایک نو مسلم ہوں میرے والدین اب بھی ہندو ہیں۔ حال ہی میں میرے دادا کا انتقال ہوگیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں ان کی مغفرت کے لیے قرآن شریف کی تلاوت کرواسکتا ہوں؟ اورنیز میں اپنے والدین کے لیے کیا کرسکتا ہوں کیا کسی بھی طرح کی عبادت ان کے لیے کرواسکتا ہوں؟میں واقعی ان کے بارے میں فکر مند ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1339=192/ل        

    غیرمسلم دادا کی مغفرت کے لیے قرآن شریف کی تلاوت کرنا یا کروانا ناجائز اور بے سود ہے: قال تعالی : مَا کَانَ لِلنَّبِیّْ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اَنْ یَسْتَغْفِرُوْا لِلْمُشْرِکِیْنَ وَلَوْ کَانُوْا اُوْلِیْ قُرْبَی مِنْ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُمْ اَنَّہُمْ اَصْحَابُ الْجَحِیْمِ

    (۲) آپ اپنے والدین کو حکمت اور نرمی کے ساتھ اسلام کی دعوت دیں اور ان کے لیے دعاء بھی کیا کریں، ان کے لیے کسی قسم کی عبادت کروانا درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند