• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 8353

    عنوان:

    بہت سارے علمائے کرام کہتے ہیں کہ کلمہ( لاالہ اللہ) کا ستر ہزار یا ایک لاکھ پچیس ہزار مرتبہ پڑھنا اور اس کو بطور ایصال و ثواب کے کسی متوفی شخص کو بھیجنا بہت بڑا ثواب ہے،جیسے کہ اس سے مردہ کو قبر کے عذاب سے چھٹکارا مل جائے گا۔ کچھ علماء کہتے ہیں کہ یہ کتاب فضائل اعمال میں مذکورہے۔کیا یہ قول کسی قرآنی آیت یا مستند حدیث پر مبنی ہے؟ برائے کرم صحیح حوالوں کے ساتھ قرآن اور حدیث سے اس حقیقت کو واضح کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1890=1868/ د

    کلہ لا الٰہ الا اللہ کے فضائل و برکات اور فوائد بے شمار ہیں، جیسا کہ احادیث میں تفصیل وارد ہے، فضائل ذکر میں شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب قدس سرہ نے متعدد احادیث نقل فرمائی ہیں۔ اوراسی موقعہ پر شیخ ابویزید قرطبی رحمہ اللہ کا قول نقل فرمایا ہیکہ جو شخص ستر ہزار مرتبہ اس کلمہ کو پڑھے اس کو جہنم سے نجات مل جائے گی اور پھر ایک بزرگ کا کشف نقل فرمایا جس میں مذکور تعداد میں کلمہ پڑھ کر کسی کو ایصال ثواب کیا گیا تو اس شخص سے دوزخ کا عذاب ہٹادیا گیا۔ فضائل تو احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں، واقعہ کشف اُن کے موافق ہے اس لیے کوئی اشکال کی بات نہیں ہے، احادیث کا مطالعہ فضائل ذکر میں فرمالیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند