• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 8330

    عنوان:

    حضرت سوال یہ ہے کہ میت کی تدفین سے پہلے اور تدفین کے وقت کا سنت طریقہ کیا ہے؟

    سوال:

    حضرت سوال یہ ہے کہ میت کی تدفین سے پہلے اور تدفین کے وقت کا سنت طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 8330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1827/د= 115/ک

     

    قبر میں میت کو قبلہ کی جانب سے نیچے اتارا جائے،اتارنے والے بسم اللّٰہ وباللّٰہ وعلی ملة رسول اللّٰہ پڑھیں، قبر میں میت کو لٹاکر اس کی پشت دیوار سے لگاکر رُخ قبلہ کی طرف کردیاجائے اور کفن جن کپڑے کی پٹیوں سے باندھا گیا تھا انہیں کھول دیا جائے، پھر تختے اوپر رکھ کر بند کردیا جائے۔ سوراخ بھی گیلی مٹی سے بند کردیں، قبر میں اتارنے والے لوگ اوپر آجائیں اور سب لوگ قبر میں تین تین مٹھی مٹی ڈالیں، پہلی مُٹھی ڈالتے وقت مِنْہَا خَلَقْنٰکُمْ کہیں دوسری مٹھی کے قت وَ فِیْہَا نُعِیْدُکُمْ کہیں تیسری مٹھی کے وقت وَمِنْہَا نُخْرِجُکُمْ تَارَةً اُخْرٰی کہیں۔ دفن سے فارغ ہوکر گھر کے لوگ کچھ دیر ٹھہرجائیں، مغفرت اور ثبات قدمی کی دعا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند