• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 8114

    عنوان:

    کیا ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے جو سنت نمازوں کے بعد بھی با جماعت دعا کرتا ہے اور نماز جنازہ کے بعد بھی بیٹھ کر دعا کرتا ہے؟ (کیوں کہ بعض علماء کے نزدیک یہ دونوں کام بدعت ہیں)۔ رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1057=1057/م

    سنت نمازوں کے بعد باجماعت دعا کرانا اور نماز جنازہ کے بعد بیٹھ کر پھر دعا کرنا ثابت نہیں۔ اگر کوئی امام ایسا کرتا ہو تو اس کو چاہیے کہ اس کو ترک کریں، ورنہ اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے کراہت آئے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند