• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 7674

    عنوان:

    شب برأت ، پندرہ شعبان کا روزہ رکھناکیسا ہے؟ اور اس رات میں عبادت کرنا کیسا ہے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    شب برأت ، پندرہ شعبان کا روزہ رکھناکیسا ہے؟ اور اس رات میں عبادت کرنا کیسا ہے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 7674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1742/ب= 271/تب

     

    شب برأة کے فضائل بہت سی احادیث میں آئے ہیں، اگرچہ وہ احادیث ضعیف ہیں، لیکن فضائل کی ضعیف احادیث پر عمل کرنا تمام محدثین کے نزدیک جائز ہے۔ اس رات میں نوافل پڑھنا، تلاوت کرنا، اپنے لیے اور دوسرے مسلمان بھائیوں کے لیے دعا کرنا بہت ہے۔ اور اگلے دن یعنی پندرہویں شعبان میں روزہ رکھنا بہتر ہے، حدیث شریف میں آیا ہے: قوموا لیلھا وصوموا نھارھا (ابن ماجة) پندرہ کی شب میں شب بیداری کرو اور پندرہویں کے دن میں روزہ رکھو۔ یہ روزہ رکھنا یا عبادت کرنا فرض وواجب یا سنت موٴکدہ نہیں ہے بلکہ مستحب ہے، یعنی جو کوئی کرے گا اجر و ثواب پائے گا اور جو نہیں کرے گا، اس پر کوئی گناہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند