• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 7205

    عنوان:

    جب ہم قبرستان جاتے ہیں تو جودعا پڑھتے ہیں جو یہ ہے: السلام علیکم یا اہل القبور یغفر اللہ لنا و لکم انتم سلفنا و نحن بالاثر۔ اس دعا میں لفظ یا آتا ہے تو اس سے یہ نہیں ہے کہ ہم مردوں کو زندہ مان رہے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1409=1324/ د

    حدیث میں انھیں الفاظ میں دعا پڑھنے کی تعلیم آئی ہے، اور ایک دوسری حدیث میں جسے ابن عبدالبر نے الاستذکار میں نقل کیا ہے، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سند صحیح سے ثابت ہے: قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ما من أحد یمر بقبر أخیہ الموٴمن کان یعرفہ في الدنیا فیسلم علیہ إلا عرفہ وردّ علیہ السلام (حاشیة الطحطاوي علی المراقي: ۶۲۱)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند