• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 69350

    عنوان: كسی كی نماز جنازہ کی پہلی دو تکبیریں چھوٹ گئیں تو وہ پہلی دو تکبیریں کیسے پوری کرے گا؟

    سوال: اگر کسی شخص کی نماز جنازہ کی پہلی دو تکبیریں چھوٹ گئیں تو وہ پہلی دو تکبیریں کیسے پوری کرے گا؟ یا اس کو امام صاحب کے ساتھ سلام پھیر دینا چاہیے؟

    جواب نمبر: 69350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 756-756/B=11-1437 جب امام سلام پھیرنے لگے تو اس وقت مقتدی کو چاہئے کہ جس قدر اس کی تکبیر چھوٹی ہے اتنی مرتبہ اللہ اکبر کہہ کر وہ بھی امام کے ساتھ سلام پھیر دے دو تکبیریں چھوٹی ہیں تو دو مرتبہ اللہ اکبر کہہ کر امام کے ساتھ سلام پھیردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند