• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 68920

    عنوان: آج ایک بچہ پیدا ہوا، دل کی دھڑکن چل رہی تھی، دس منٹ کے بعد اس کا انتقال ہو گیا۔ کیا اس کا جنازہ ہوگا؟

    سوال: آج ایک بچہ پیدا ہوا، دل کی دھڑکن چل رہی تھی، دس منٹ کے بعد اس کا انتقال ہو گیا۔ کیا اس کا جنازہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 68920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 788-788/B=11/1437 جی ہاں! اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی، پہلے اس کا نام رکھا جائے پھر غسل دیا جائے اور کفن سنت کے مطابق دیا جائے پھر نماز جنازہ پڑھ کر باقاعدہ قبر میں دفن کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند