• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 6884

    عنوان:

    کیا کوئی شخص روزانہ قبرستان جاسکتا ہے؟ فاتحہ کے لیے قبر کے کس طرف کھڑا ہونا چاہیے؟ کس دن قبرستان کی زیارت کرنا سنت ہے؟

    سوال:

    کیا کوئی شخص روزانہ قبرستان جاسکتا ہے؟ فاتحہ کے لیے قبر کے کس طرف کھڑا ہونا چاہیے؟ کس دن قبرستان کی زیارت کرنا سنت ہے؟

    جواب نمبر: 6884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 727=727/ م

     

    (۱) جی ہاں، جاسکتا ہے، ممنوع نہیں ہے۔

    (۲) میت کے پیر کی جانب سے داخل ہوکر زیارت کرے، اور سینے کے پاس کھڑے ہوکر فاتحہ، دعا کرے اوراس طرح کھڑا ہو کہ رخ میت کی طرف ہو اور قبلہ پشت کی طرف، والسنة زیارتھا قائمًا، والدعاء عندھا قائمًا․․․․․، من آداب الزیارة ما قالوا: من أنہ یأتي الزائر من قبل رجلي المتوفي لا من قبل رأسہ۔ (شامي)

    (۳) جمعرات، جمعہ، سنیچر اور پیر کے دن زیارت کرنا مستحب ہے، قال في شرح لباب المناسک: إلا أن الأفضل یوم الجمعة والسبت والاثنین والخمیس۔ (شامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند