• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 6171

    عنوان:

    جواب نمبر 4988 کے حوالہ سے یہ سوال ہے۔ میں نے علماء سے سن رکھا ہے کہ جماعت خانہ میں نماز جنازہ ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ لیکن اگر جنازہ او رنمازی صحن میں رکھے ہوں جماعت خانہ میں نہ ہوں، تو مسجدکے صحن میں نماز جنازہ ادا کرنا جائز ہے۔ آپ کی کیا دلیل ہے کہ جماعت خانہ میں نماز جنازہ صحیح نہیں اگر چہ جنازہ او رنمازی جماعت خانہ کے باہر ہوں۔ برائے کرم حوالہ عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 757=706/ م

    شامی میں ہے: وذکر في البحر عن المجتبی: أن فناء المسجد لہ حکم المسجد (شامي: ج۲ ص۲۳۲ ط زکریا دیوبند، باب الإمامة) پتہ چلا کہ صحن مسجد مسجد کے حکم میں ہے اور جو احکام مسجد کے ہیں وہی صحن مسجد کے بھی ہیں، لہٰذا صحن مسجد میں بھی جنازہ کی نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے، واضح رہے کہ صحن مسجد سے مراد وہ جگہ ہے جو مسجد شرعی کے اگلے حصہ سے متصل کرکے بغیر چھت کے پختہ بنائی جاتی ہے اور جہاں نماز ادا کی جاتی ہے۔ صحن سے ہٹ کر جو حصہ ہوتا ہے جس کو مسجد کی نیت سے نہیں بنایا جاتا بلکہ وضو کرنے، جوتے چپل اتارنے وغیرہ کے لیے بنایا جاتا ہے، وہ مسجد شرعی سے خارج ہوتا ہے اس میں جنازہ کی نماز ادا کی جاسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند