• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 61656

    عنوان: مکھی کے مس کرنے کی وجہ سے میت كیا میت كو تكلیف ہوتی ہے؟

    سوال: ڈینگوبخار کی وجہ سے میرے بڑے بھائی کا انتقال ہوگیا، جب ڈاکٹروں نے ان کی موت ڈیکلیئر کردی تو میں اس وقت آئی سی یو میں تھا، بیماری کی وجہ سے ان کی آنکھوں کی پتلی سوجھ گئی تھی جس سے آنکھیں کچھ کھلی رہ گئیں تھیں، اس لئے میں نے اس کو ہاتھ کی ہتھیلی سے بند کرنے کی کوشش کی جب کہ دل کی دھڑکن بند ہوئے ۴۵ منٹ ہوگئے تھے، میں سوجن کی وجہ سے ان کی آنکھیں بند نہیں کرسکا ۔ میں نے سنا ہے کہ مرنے کے بعد اگر گھر کی مکھی ہمارے جسم کو مس کرلے تو شدید تکلیف ہوتی ہے، کیا یہ صحیح بات ہے؟کیا ایسا کرکے میں نے ان کو تکلیف دی ؟کیاایسا کرنے میں مجھ سے گناہ ہوگیا؟ براہ کرم، مدد کریں۔

    جواب نمبر: 61656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 779-779/Sd=1/1437-U یہ خیال غلط ہے کہ مرنے کے بعد گھر کی مکھی کے مس کرنے کی وجہ سے میت کو تکلیف ہوتی ہے، شریعت سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند