• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 61460

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم كی نماز جنازہ كس طرح ادا كی گئی؟

    سوال: ایک شخص کہتاہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ اللہ پاک نے پڑھائی ، پھر جبرئیل ، اسرافیل ، مکائیل ، عزرائیل نے پھر ساتوں آسمانوں کے فرشتوں نے ، تو کیا یہ شخص درست کہہ رہا ہے؟ اس بات کا کوئی حوالہ ہے صحیح سند کے ساتھ؟ اگر یہ بات درست نہیں تو ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 61460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1249-1245/B=12/1436-U رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کسی نے نہیں پڑھائی بلکہ فرداً فرداً (بلا کسی جماعت کے ) آپ پر نماز جنازہ پڑھی گئی تھی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند