• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 5997

    عنوان:

    ہم لوگ دلی میں رہتے ہیں کیا ہم لوگ کوٹلہ فیروز شاہ، درگاہ نظام الدین جا سکتے ہیں؟ کسی نے لکھا ہے نہیں، کسی نے لکھا ہے جاسکتے ہیں۔ خلاصہ فرمائیں، کن لوگوں کو جانے کی اجازت ہے اورکن لوگوں کو نہیں؟ اوراصل تقوی کا پہلو اس میں کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 905=944/ د

    کوٹلہ فیروز شاہ یا درگاہ نظام الدین کس غرض سے جانا چاہتے ہیں؟ مقصد ایصال و ثواب ہو تو یہ عمل اطمینان و سکون سے اپنی قیام گاہ پر بھی کیا جاسکتا ہے۔ اور اگر زیارت قبور مقصود تواگر چہ زیارت قبرمسنون ہے مگر اس وقت اولیاء کرام اوربزرگان دین کی قبروں کو لوگوں نے سجدہ گاہ ، تماشہ گاہ، میلے ٹھیلے کی جگہ بنارکھا ہے اور طرح طرح کی بدعات و شرکیہ اعمال وہاں کئے جاتے ہیں، بے پردہ عورتوں کی بھیڑ ہوتی ہے لہذا ایسی جگہوں میں جانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اور عامة المسلمین کے قبرستان میں جاکر زیارت قبور کا ثواب حاصل کرلینا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند