• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 59473

    عنوان: !نماز جنازہ کن لوگوں کانہیں ھوتا

    سوال: (۱) نماز جنازہ کن لوگوں کانہیں ھوتا؟ (۲) سنا ھے جن لوگوں کو تین دنوں تک دفن نا کیا گیا ھو انکو بغیر نماز جنازہ کے دفن کر دینا چاھے ؟ برائے مہربانی قران و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائِیں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 59473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 515-480/Sn=8/1436-U (۱) کافر اور مرتد پر نمازِ جنازہ نہیں پڑھی جائے گی، اس طرح جو مسلمان حاکمِ برحق سے بغاوت کرتے ہوئے یا ڈاکہ زنی کرتے ہوئے یا قبائلی، وطنی، صوبائی یا لسانی تعصب کے لیے لڑتے ہوئے مارے جائیں ان لوگوں پر بھی نمازِ جنازہ نہیں پڑھی جائے گی۔ ولایصلی علی باغٍ ولا قاطع طریق إذا قتلا حال الحرب ولا یغسلان زجراعن مثل فعلہما․․․ وحکم المقتولین بالعصبیة والمکابرین فی المصر باللیل حکم قطاع الطریق ومن قتل احد ابویہ لا یصلی علیہ اہانة لہ ذکرہ في جوامع الفقہ (حلبي کبیري، ص: ۹۱-۵۹۰،ط: اشرفی) وانظر: احکام میت (ص: ۶۳، باب چہارم) (۲) جو کچھ آپ نے سنا ہے، وہ صحیح نہیں ہے، اس پر بھی نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند