• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 51414

    عنوان: مردے کے جنازہ کا فوٹو رکھنا اس کا تیسرا، بیسواں یا چالیسواں منانے پر اسلام میں کیا عذاب بتایا جائے ہے۔ اللہ کے واسطے کسی ایسی کتاب کا نام بتائیں جو شرک اور بدعت کے گناہوں کو بتائے تاکہ اس کو سنا کر دوسروں کو بدعت سے بچایا جاسکے۔

    سوال: مردے کے جنازہ کا فوٹو رکھنا اس کا تیسرا، بیسواں یا چالیسواں منانے پر اسلام میں کیا عذاب بتایا جائے ہے۔ اللہ کے واسطے کسی ایسی کتاب کا نام بتائیں جو شرک اور بدعت کے گناہوں کو بتائے تاکہ اس کو سنا کر دوسروں کو بدعت سے بچایا جاسکے۔

    جواب نمبر: 51414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 613-603/N=5/1435-U (۱) زندہ انسان کی طرح مردہ انسان کی تصویر کشی بھی حرام وناجائز ہے (احکام میت مدلل، باب ہشتم ص۳۷۶ بحوالہ تصویر کے شرعی احکام) لہٰذا مردے کا فوٹو رکھنا بھی درست نہیں۔ (۲) اور تیجہ، بیسواں یا چالیسواں وغیرہ منانا ناجائز وبدعت سیئہ ہے اوراس پر بدعت کی تمام وعیدیں منطبق ہوں گی۔ (۳) اس سلسلہ میں درج ذیل کتابوں کا مطالعہ کیا جائے: محاضراتِ علمیہ برموضوع رد رضاخانیة، افادات: حضرت مفتی محمد امین صاحب پالن پوری زید مجدہم، سنت وبدعت اور رسم ورواج کا بیان (فتاوی رحمیہ: ۱/۴۲۲- ۵۶۷ مطبوعہ مکتبہ احسان دیوبند) اور کتاب السنة والبدعة (جواہر الفقہ: ۱/۴۵۱- ۵۱۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند