• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 50883

    عنوان: لوگ نماز جنازہ پڑھتے ہوئے سلام سے قبل ہاتھ چھوڑدیتے ہیں۔ کیا یہ عمل ٹھیک ہے؟

    سوال: لوگ نماز جنازہ پڑھتے ہوئے سلام سے قبل ہاتھ چھوڑدیتے ہیں۔ کیا یہ عمل ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 50883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 330-330/M=4/1435-U نماز جنازہ میں چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے بھی ہاتھ چھوڑنا درست ہے، مع السلام بھی اور بعد السلام بھی درست ہے، تینوں طرح گنجائش ہے، البتہ اختلاف اولویت میں ہے: حضرت تھانوی رحمہ اللہ، حضرت مولانا ظفر عثمانی رحمہ اللہ اور حضرت مولانا عبدالحی صاحب لکھنوی رحمہ اللہ وغیرہم حضرات ارسال کو ترجیح دیتے ہیں اور حضرت مفتی عزیز الرحمن صاحب اور حضرت مفتی عبد الرحیم صاحب لاجپوری رحمہما اللہ وغیرہم حضرات دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد ہاتھ چھوڑنے کو راجح قرار دیتے ہیں۔ (دیکھئے فتاوی محمودیہ، رحیمیہ، فتاوی دارالعلوم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند