• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 48647

    عنوان: جہاز میں اگر موت واقع ہو تو نعش كا كیا كریں؟

    سوال: انسان اگر جہاز پر مرجائے تو اسکا جنازہ کنارے پر لانے تک فریز آف کرنے کے بارے میں کیا فتوی ہے؟ کیا سمندر میں ڈال دینے سے یہ اولی ہوگا کہ فریز آف کرکے بعد میں زمین پر دفن کریں؟ أجیبوا بالدلائل ولکم جزیل الشکر

    جواب نمبر: 48647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1421-1412/N=12/1434-U اگر نعش کو فریز آف کرکے خشکی تک لانا ممکن ہے یعنی: جہاز میں اس کے اسباب مہیا ہیں تو ایسی صورت میں نعش کو سمندر میں پھینکنا جائز نہ ہوگا بلکہ ضروری ہوگا کہ اسے فریزآف کرکے خشکی تک لایا جائے اور پھر باقاعدہ غسل وکفن اور نماز جنازہ کے بعد اسکو قبر میں دفن کیا جائے، حاشیة الطحطاوی علی المراقی (ص ۶۱۳ مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت) میں ہے: أما إذا لم یخف علیہ التغیر ولو بعد البر أو کان البر قریبا وأمکن خروجہ فلا یرمی کما یفیدہ مفہومہ، والظاہر علیہ حرمة رمیہ وحررہ نقلاً اھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند