• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 4763

    عنوان:

    جب قبرستان جاتے ہیں اور میت کودفن کردیتے ہیں تو (منکر نکیر) مرنے والے سے سوالات کب کرتے ہیں؟ اکثر لوگوں سے سنا ہے کہ چالیس قدم میت میں شریک ہونے والے ساتھیوں کے لوٹنے کے بعد (منکر نکیر) سوال کرتے ہیں۔ اس کی حقیقت تفصیل سے بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1279=1089/ ب

    چالیس قدم کی صراحت مجھے کسی بھی صحیح حدیث سے نہیں ملی ، بلکہ اس طرح صحیح روایت سے ثابت ہے کہ جب دفن کرنے الے وہاں سے دفنانے کے بعد کھسکنا شروع کرتے ہیں تو میت چلنے والوں کی جوتیوں کی آواز کو سنتا ہے کہ منکر نکیر فرشتے حاضر ہوجاتے ہیں۔ مشکاة کی ایک حدیث میں یہ بات بھی ملتی ہے کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم بسا اوقات صحابہٴ کرام کو حکم دیتے ہیں کہ دفنانے کے بعد کہ تم لوگ یہاں کھڑے رہ کر اپنے بھائی کے لیے ثابت قدمی کی دعا کرو کیونکہ اس وقت ان سے سوال ہورہا ہے۔

     عن أنس عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال إذا وضع العبد في قبرہ وذھب أصحابہ حتی أنہ یسمع قرع نعالھم أتاہ ملکان فأقعداہ فیقولان لہ الخ (صحیح البخاري باب المیت یسمع خفق النعال) وعن عثمان قال کان النبی إذا فرغ من دفن المیت وقف علیہ فقال استغفروا لأخیکم ثم سلوا لہ بالتثبیت فإنہ الآن یسأل (مشکاة المصابیح: باب إثبات عذاب القبر)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند