• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 46870

    عنوان: مجھ کو نماز جنازہ سے متعلق سب سنن کے بارے میں جاننا ہے۔

    سوال: بہت خوشی ہوئی ، آپ کا پتاملا۔ مجھ کو نماز جنازہ سے متعلق سب سنن کے بارے میں جاننا ہے۔

    جواب نمبر: 46870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1219-1141/N=10/1434 نماز جنازہ میں چار چیزیں مسنون ہیں: (۱) امام کا میت کے سینہ کے بالمقابل کھڑا ہونا میت خواہ مرد ہو یا عورت۔ (۲) پہلی تکبیر کے بعد ثنا پڑھنا۔ (۳) دوسری تکبیر کے بعد درود شریف پڑھنا، کوئی بھی درود شریف پڑھ سکتے ہیں البتہ افضل نماز والا درود شریف ہے۔ (۴) چوتھی تکبیر کے بعد میت کے لیے مغفرت کی دعا کرنا، دعا کے لیے الفاظ متعین نہیں ہیں، البتہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول وماثور دعاوٴں میں سے کوئی دعا پڑھنا زیادہ اچھا وبہتر ہے کذا فی نور الایضاح (مع المراقی وحاشیة الطحطاوی ص ۵۸۳-۵۸۶ ط دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند