• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 43400

    عنوان: والدے مرحوم کی بہت یاد آتی ہے.ان کے لئے کیا کیا جا ئے تاکہ ان کو راحت اور سکون حاصل ہو؟

    سوال: والدے مرحوم کی بہت یاد آتی ہے.ان کے لئے کیا کیا جا ئے تاکہ ان کو راحت اور سکون حاصل ہو؟

    جواب نمبر: 43400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 174-174/M=2/1434 ان کی مغفرت اور رفع درجات کے لیے دعا کیا کیجیے، اور کثرت سے ایصالِ ثواب کیجیے، اس سے اُن کی روح کو سکون حاصل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند