• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 41976

    عنوان: جنازے کی نماز میں سجدہ كیوں نہیں؟

    سوال: ہر نماز میں سجدہ ہوتا ہے لیکن جنازے کی نماز میں کیوں نہیں ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 41976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1578-1578/M=11/1433 نماز جنازہ حقیقةً مردے کے لیے دعا واستغفار کا نام ہے، اور دعا میں سجدہ نہیں ہوتا ہے اس لیے اس میں بھی سجدہ نہیں ہے، لیکن اس کو نماز اس وجہ سے کہتے ہیں کہ اس میں نماز کی کچھ شرائط جیسے طہارت، استقبال قبلہ وغیرہ پائی جاتی ہیں: قال في الحلیة: فیہ نظر ظاہر فقد صرحوا عن آخرہم بأن صلاة الجنازة ہي الدعاء للمیت إذ ہو المقصود منہا إھ․ (شامي: ۳/۱۰۶، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ط: زکریا بکڈبو دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند